۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرانس کے وزیر خارجہ جان ایولو دریان

حوزہ/ فرانس کے وزیر خارجہ جان ایولو دریان نے 2014 میں آیت اللہ سیستانی کے جہاد کے واجب کفائی ہونے کے متعلق فتویٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے: ان کا ملک مراجع نجف اشرف کے اعتدال پسندی کی قدردانی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ  جان ایولو دریان نے 2014ء  میں آیت اللہ سیستانی  کے ملت عراق  کے لئے گروہ داعش کے خلاف جہاد کفائی کے فتوے کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ان کا ملک مراجع نجف اشرف کی اعتدال پسندی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا:  فرانس مراجع نجف اشرف کے اعتدال اور میانہ روی کی قدر کرتا ہے اور ہم دہشتگرد گروہ کے خلاف آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے (کہ جس نے گروہ داعش کے خلاف ملت عراق کو اکٹھا کر دیا) کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 جان ایولو دریان نے کہا : میں فرانس کا پہلا وزیر خارجہ ہوں کہ جب نجف اشرف کا دورہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ  فرانس کے وزیر خارجہ گذشتہ روز عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .